• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں جدید دنیا کےباوجود اپنے ثقافتی ورثے کو تھامے رکھنا ہوگا،وفاقی وزیرتعلیم

لاہور(میگزین رپورٹ)نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں این سی اے ٹرائینالے 2025: "کسبِ کمال کن" کی افتتاحی تقریب پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جدید دنیا کے باوجود اپنے ثقافتی ورثے کو تھامے رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ "قصبِ ہلال سے قصبِ کمال کن تک ہر فن پارے کی اپنی کہانی ہے" — یہ فن پارے تخلیق کاری اور برصغیر کی قابلِ قدر ثقافت کی علامت ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید اعلان کیا کہ نیشنل کالج آف آرٹس کراچی اس سال قائم کیا جائے گا، تاکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی فن و ثقافت کی تعلیم کو فروغ دیا جا سکےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرائینالے ادارے کی 150 سالہ شاندار تاریخ کے جشن کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق اس ٹرائینالے میں 200 سے زائد قومی و بین الاقوامی فنکار حصہ لے رہے ہیں جن میں یورپ، چین، ایران، برطانیہ اور فلسطین سمیت مختلف ممالک کے آرٹسٹ شامل ہیں۔
لاہور سے مزید