• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظمؒ نے ہر شہری کو مذہبی آزادی کا حق دیا،رمیش سنگھ اروڑا

لاہور (کرائم رپورٹر سے)صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ حکومتِ پنجاب اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور تمام شہریوں کو برابر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مینارٹی کارڈ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ہے جس کے ذریعے غیر مسلم برادریوں کو مالی امداد دی جا رہی ہے۔یہ خیالات انہوں نےغیر سرکاری تنظیم برگد کے زیر اہتمام دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں دیوالی کا کیک بھی کاٹا گیا،جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔رابعہ ڈار نے کہا کہ دیوالی کا مقصد امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام ہےتقریب میں علامہ محمود غزنوی، پادری سیموئیل، پادری آصف کھوکھر، فرزانہ عباس، پنڈت بھگت لال سمیت سکھ، ہندو، مسیحی اور مسلم برادریوں کے نمائندے شریک تھے۔ شرکاء نے چراغاں، مٹھائیوں کی تقسیم اور دیگر روایتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔
لاہور سے مزید