لاہور (میگزین رپورٹ) نیشنل کالج آف آرٹس کی 150 ویں سالگرہ تقریبات کا آغاز آج سے ہو جائے گا ۔ ان تقریبات کا افتتاح وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے ۔ 150 سالہ تقریبات کے حوالے سے این سی اے کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مر تضیٰ جعفری نے بتایا کے یہ سالگرہ کی تقریبات پورے 30 روز جاری رہیں گی۔ 40 کے قریب غیر ملکی اور 150 ملکی فنکار اس میں حصہ لیں گے ۔ لاہور کی 128 گیلریوں میں این سی اے کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی ۔