لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ترکیے کے یومِ جمہور کو شایان شان طریقے سے منایا گیا، اس حوالے سے ”پاک ترک تعلیمی و ثقافتی مکالمہ“ کے عنوان سے ایک خوبصورت اور بامعنی تقریب منعقد ہوئی، جس کا مقصد پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کرنا اور تعلیمی و ثقافتی اشتراک کو فروغ دینا تھا۔ اس مکالمے کا موضوع ”دلوں، ذہنوں اور مستقبل کو جوڑنا (Bridging Hearts, Minds, and Future)“ رکھا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مہمت ایمین سِمسک (Mehmet Eymen Simsek)، قونصل جنرل، جمہوریہ ترکیہ تھے جبکہ صدارت وائس چانسلر، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے کی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں قونصل جنرل، جمہوریہ ترکیہ مہمت ایمین سِمسک نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی، ثقافتی اور تعلیمی رشتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلیمی میدان میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔