• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھی رانی پروگرام سماجی ناہمواریوں کےخاتمے کی عملی کاوش،سہیل شوکت بٹ

لاہور(خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت دھی رانی پروگرام کا سلسلہ پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ شہر اولیاء ملتان میں شاندار اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 79 مستحق جوڑوں بشمول ایک مسیحی جوڑا کو باعزت طریقے سے ازدواجی زندگی کے سفر پر روانہ کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کی۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو اور ارکان و سابق ارکان اسمبلی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ نوبیاہتا جوڑوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دو لاکھ روپے سلامی اور قیمتی گھریلو تحائف پیش کیے گئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام سماجی ناہمواریوں کے خاتمے کی عملی کاوش ہے۔ کا واضح ثبوت ہے۔آخر میں مہمان خصوصی نے جوڑوں کو سلامی اور اے ٹی ایم کارڈز خود تقسیم کیے جبکہ والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
لاہور سے مزید