لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس، جیل خانہ جات، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سمیت مختلف محکموں میں اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا. کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔