• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کیس، چار کروڑ 27 لاکھ ہرجانہ کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سول جج جنوبی نے کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کےکیس میں ٹرک مالکان اور ڈرائیور کو چار کروڑ 27لاکھ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آٹھ سال بعد درخواست کا فیصلہ کردیا۔ عدالت نے ٹرک مالکان اور ڈرائیور کو چار کروڑ 27لاکھ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دیا۔ ہرجانہ مقتولین کے لواحقین کو ادا کیا جائے گا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ہرجانے کی رقم 1ماہ کے اندر ادا کی جائے۔ حادثہ نارتھ کراچی میں نومبر 2017کو پیش آیا تھا۔دائر درخواست کے مطابق مقتول عمر اور اُسکا دوست غیاث موٹر سائیکل پر جا رہے تھے، ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں عمر جاں بحق جبکہ غیاث زخمی ہوا، لواحقین کی جانب سے ٹرک مالکان، کلفٹن کنوٹنمنٹ، نجی بینک، ڈرائیور سمیت چھ فریقین کو نامزد کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید