• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ 2025 کا انعقاد منصفانہ، شفاف، قائمہ کمیٹی کا اظہار اطمینان

اسلام آباد (نامہ نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی زیر صدارت ہوا ،جس میں ایم ڈی کیٹ امتحان 2025 کے انعقاد اور تشخیص کا جائزہ لیا گیا۔ قائمہ کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا کہ کمیٹی کی مسلسل نگرانی اور پی ایم ڈی سی کی پرعزم کوششوں کے نتیجے میں ایم ڈی کیٹ 2025 کا انعقاد بین الاقوامی امتحانی اصولوں کے مطابق منصفانہ، شفاف اور معیاری طریقے سے ہوا۔
اہم خبریں سے مزید