• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ارب پتیوں نے چکن ریسٹورنٹ میں سب کا بل ادا کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) تین ارب پتیوں نے سیؤل کے چکن ریسٹورنٹ میں سب کا بل ادا کر دیا۔ این ویڈیا، سام سنگ اور ہنڈائی سربراہوں کی ‘چِمَیک‘پارٹی، تینوں کی مجموعی دولت 195ارب ڈالر سے زائد ہے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ایک معروف چکن اور بیئر ریسٹورنٹ میں دنیا کے تین ارب پتی این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہواں، سام سنگ الیکٹرانکس کے چیئرمین جے وائی لی اور ہنڈائی موٹر گروپ کے ایگزیکٹو چیئرمین ایوِی سن چُنگ عام گاہکوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے پہنچے اور سب کا بل ادا کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید