• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن مذاکرات، اسٹاک مارکیٹ میں 4899 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، پاک افغان امن مذاکرات بحال ہونے سے سرمایہ کاروں میں پائی جانےوالی بے چینی کا خاتمہ،تمام اہم سیکٹرز میں بھاری خریداری سے مارکیٹ میں زبردست تیزی، کے ایس ای100 انڈیکس میں 4899 پوائنٹس کا اضافہ،انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا ،76.54 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 475 ارب 41 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافہ،12.32 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بھی بڑھ گئی،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق سے سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو نے کی وجہ سے جمعہ کو مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی،جمعہ کو مارکیٹ 1463 پوائنٹس کے اضافے پر کھلا جس کے بعد تیزی کی طوفانی لہر نے دن بھر مارکیٹ کو لپیٹ میں لئے رکھا اور ایک موقع پر انڈیکس 5462 بڑھنے سے ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس3.13 فیصد کی شرح سے 4898.86 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 156732.87 پوائنٹس سے بڑھ کر 161631.73 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔
اہم خبریں سے مزید