• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین سال سے کم عمر بچوں کو فلورائیڈ گولیاں نہ دی جائیں، ایف ڈی اے

کراچی (نیوز ڈیسک) تین سال سے کم عمر بچوں کو فلورائیڈ گولیاں نہ دی جائیں۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے والدین اور دانتوں کے ماہرین کو خبردار کیا ہے کہ تین سال سے کم عمر بچوں کو فلورائیڈ گولیاں نہ دی جائیں کیونکہ ان کی صحت پر منفی اثرات کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ایف ڈی اے نے بتایا کہ یہ گولیاں، جنہیں بعض ڈاکٹر پینے کے پانی میں فلورائیڈ کی کمی پوری کرنے کے لیے تجویز کرتے ہیں، دراصل کبھی بھی ادارے سے منظور نہیں ہوئیں اور چونکہ انہیں نگلا جاتا ہے، اس لیے یہ ٹوتھ پیسٹ یا ماؤتھ واش سے مختلف ہیں۔ ادارے نے چار کمپنیوں کو کارروائی کے نوٹس بھیجے ہیں اور ہدایت دی ہے کہ ان کی مصنوعات صرف اُن بچوں کے لیے لیبل کی جائیں جو دانتوں کے زوال کے زیادہ خطرے میں ہوں۔ امریکی ہیلتھ سیکریٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے اس اقدام کو “بچوں کو فلورائیڈ کے خطرات سے بچانے کے لیے ایک تاریخی فیصلہ” قرار دیا۔

اہم خبریں سے مزید