• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کووِڈ 19 سے دل کے دورے کا خطرہ تین گنا بڑھ جاتا ہے، نئی تحقیق

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ایک نئی تحقیق کے مطابق کووِڈ 19 کا انفیکشن دل کے دورے کے خطرے کو تین گنا بڑھا دیتا ہے 155مطالعات پر مبنی اس جائزے میں بتایا گیا کہ کووِڈ، فلو، ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس سی اور شنگلز جیسے وائرس خون کی نالیوں کو نقصان پہنچا کر خون کے بہاؤ میں رکاوٹ اور خون جمنے کے امکانات بڑھاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ویکسین لگوانا ان خطرات کو کم کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے، خاص طور پر اُن افراد کے لیے جو پہلے سے دل کی بیماری یا متعلقہ عوامل کا شکار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید