کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین کرکٹ میں نیا عالمی چیمپئن سامنے آگیا۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پہلی بار میزبان ٹیم بھارت نے عالمی چیمپئن کا تاج سر پر سجالیا ۔ ہوم ٹیم نے پرجوش تماشائیوں کے سامنے شاندار پرفارمنس پیش کر اپنا لوہا منوایا۔ اتوار کی شب فائنل میں جنوبی افریقا 52رنز سے شکست دی سیمی فائنل کے بعد میں بھی جنوبی افریقا کی کپتان لوراوولوارٹ نے سنچری بنائی لیکن ان کی سنچری کام نہ آسکی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم246رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔2011 میں ممبئی ہی میں بھارت نے سری لنکا کو ہراکر مردوں کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں اسپنر دپتی شرما نے39رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔ ڈرگسن نے35 اور سونے لوس نے25 رنز بنائے۔ بھارتی فیلڈروں نے کیچ بھی چھوڑے ۔ پروٹیز ٹیم بڑے اسکور کا کامیاب سے تعاقب نہ کرسکی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں پر 298رنز بنائے ۔ شفالی ورما نے 87 رنز78گیندوں پر دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے بنائے۔ دپتی شرما نے 58اور سمرتی مندھانا نے 45رنز اسکور کیے۔ سمرتی اور شفالی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں104رنز بنائے۔ ایا بونگا کھاکا نے 58 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ میچ ختم ہوتے ہی اسٹیڈیم میں جشن شروع ہوگیا۔