• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش بورڈ کا یوٹرن، شانتو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بحال

نجم الحسین شانتو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
نجم الحسین شانتو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

ڈھاکہ (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈرامائی یوٹرن لیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان نجم الحسین شانتو کو مختصر مدت کیلئے استعفیٰ دینے کے بعد دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ بی سی بی کے مطابق 27 سالہ شانتو اب 27-2025 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے اختتام تک ٹیم کی قیادت کریں گے۔ شانتو نے جون میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی شکست کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم، بی سی بی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد انہیں اپنا فیصلہ بدلنے پر قائل کر لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق، بورڈ کے کی قیادت میں ایک چار رکنی کمیٹی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ بی سی بی کے صدر محمد امین الاسلام نے کہا ہے کہ قیادت میں تسلسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں آگے بڑھنے کیلئے بہت اہم ہو گی ۔ شانتو نے 2023 میں کپتانی سنبھالی تھی اور ان کی قیادت میں بنگلہ دیش نے 14 ٹیسٹ میچوں میں سے چار میں کامیابی حاصل کی تھی، جن میں پچھلے سال پاکستان میں تاریخی 2-0 کی سیریز فتح بھی شامل ہے۔