• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے 3 روزہ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے پیر (آج) سے شروع ہونے والی 3روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس PIMEC-2025 کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا، حسن اسکوائر فلائی اوورسے جانب نیشنل اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیدیم سے حسن اسکوائر چھوٹی (پرائیویٹ) گاڑیوں کے لیے روڈ کھلا رہے گا،ٹریفک پولیس کے مطابق 3تا 6نومبر2025تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہ کانفرنس کے سلسلہ میں ہیوی ٹریفک کے متبادل / فلٹر کے مقامات کے تحت کارسازشارع فیصل نرسری سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سر شاہ سلیمان روڈ جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کارساز، ڈرگ روڈ شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کریں اور اسی طرح ائیرپورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔ملینیم مال ۔ملینئیم راشد منہاس روڈ سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ نیپا ، عسکری IV، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم ، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔ نیپا چورنگی ۔نیپا سے حسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ نیپا ، گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ یا صفورہ، نیپا، بائیں جانب راشد منہا س روڈ، ملینیم مال، لائبریری ، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ نیو ٹاؤن۔ یونیورسٹی روڈ پر کہیں اندرون علاقے سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ/ یونیورسٹی روڈجانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس ٹریفک کو شہید ملت روڈ بلوچ پل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔لیاقت آباد نمبر 10۔ سر شاہ سلیما ن روڈ پر لیاقت آباد نمبر 10سےحسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لیاقت آباد نمبر 10سے بائیں جانب شارع پاکستان کریم آباد سے جانب سہراب گوٹھ کا روٹ استعمال کریں۔ سر شاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم دونوں سڑکوں پر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔یونیورسٹی روڈ ایکسپو ٹرننگ سے اسٹیڈیم کی طرف بھی کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نیز حسن اسکوائر فلائی اوورسے جانب نیشنل اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیدیم سے حسن اسکوائر چھوٹی (پرائیویٹ) گاڑیوں کے لیے روڈ کھلا رہے گا۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں۔ اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید