کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے سماجی رہنما شجر علی ہوتی نے کہا کہ اولڈ ایریاز خاص طور پر رنچھوڑ لائن کے علاقے میں عوام کو انتہائی پریشانیوں کا سامنا ہے جمیلہ اسٹریٹ کے عین درمیان گیس کی لائن منقطع کردیی گئی اور نہ کوئی انتظامیہ نوٹس لیتی ہے نہ ہی کوئی کمپنی کا عملہ جواب دیتاہے۔دن میں بھی صرف مخصوص اوقات میں ہی گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کیلیے گیس فراہم کی جارہی ہے، جس کے باعث ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور شام کی چائے بنانے میں عوام کو پریشانی کا سامنا ہے اور وہ مجبوری میں ہوٹلوں سے سامان خرید کر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کہنا ہے کہ ابھی تو سردیاں شروع بھی نہیں ہوئی ہیں کہ گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شہر بھر میں جاری ہے خصوصاً رات گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پرانی آبادی کی مشکلات اپنی جگہ لیکن اس دوران عوام اس آس پر ہیں کہ شاید گیس آگئی ہو وہ بار بار گیس کے چولہے کی نوب کھل کر چیک کرتے ہیں جس کی وجہ سے جھلسنے کے واقعات بھی ہورہے ہیں انتظامیہ فوری نوٹس لے ۔