کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل اتحاد ٹاون تھانہ کی حدود میں 20بس سٹاپ بلدیہ نواب کالونی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے، فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ مقتول نوجوان کی میت کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا جہاں پر مقتول ق نوجوان کی شناخت 18سالہ افتخار ولد سعید اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاون راو شبیرکے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں مذید تحقیقات کررہے ہیں۔