کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ طور پرلوٹ مار کے دوران مزحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے میں ملوث ملزم کو پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ صدیق آباد قبرستان 6B نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں ہوا ۔پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔