کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف پولیس نے مبینہ طور پرخواتین کو دھوکہ اور لالچ کے ذریعے فحاشی پر مجبور کرنے والا گروہ کی3خواتین سمیت5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرکے مبینہ طور پر فحاشی میں ملوث گروہ کے 5ملزمان کو گرفتار کر کے 1خاتون کو محفوظ تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ عروج اس گروہ کی سرغنہ ہے جو مختلف علاقوں میں فحاشی کے دھندے میں ملوث رہی ہے۔ملوث گروہ اکثر غریب اور مجبور خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر فحاشی پر مجبور کرتا تھا۔ آٹھ سال قبل نواب شاہ کی رہائشی ایک ذہنی طور پر کمزور خاتون لاپتہ ہوگئی تھی۔