• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای چالان، مینول جاری ہونے والے چالان سے اوسطا ًکم جاری ہوئے ہیں

کراچی (مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) شہر میں ٹریکس نظام کے تحت ہونے والی ای چالان ، ماضی میں مینول جاری ہونے والے چالان سے اوسطاً کم جاری ہوئے ہیں، تفصیلات کے مطابق یکم جنوری 2025سے 30ستمبر تک شہر میں مجموعی طور پرمجموعی طور پر12لاکھ 4ہزار 13چالان کئے گئے،اس طرح اگر اوسطا یومیہ چالان کا نمبر معلوم کیا جائے تو یہ تقریبا4ہزار 4سو60بنتا ہے جبکہ گذشتہ6 روز کے ٹریکس سسٹم کے تحت جاری ہونے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155ہے اور اس طرح یومیہ ای چالان کی تعداد 4359بنتی ہے، جو مینول چالان کی یومیہ تعداد 1سو کم ہیں،واضح رہے کہ ای چالان شہر کے مخصوص علاقوں میں نصب تقریبا 1ہزار60کیمروں کی مدد سے جاری کئے گئے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید