کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی انتظامیہ کی کھانے پینے کے غیر قانونی مراکز پر شہر میں کارروائی جاری ہے اتوار کو ضلع شرقی اور جنوبی میں کارروائی کے دوران صدر میں مختلف مقامات پر کھانے پینے کے غیر قانونی مراکز کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے 06افراد گرفتار کرلیئے تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں ان کا سامان ضبط کر لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی نے تجاوزات کے خلاف کارروائی میں دو چائے کے ہوٹل، ایک بریانی کی دکان اور ایک نان کی دکان کو سیل کر دیا ہے۔