کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد احمد شیخ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں خاتون نسرین کی جانب سے پولیس پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔پولیس پر الزمات عائد کرنے والی خاتون نسرین کا بیٹا فراز ایک عادی مجرم ہے جو متعدد مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔پولیس نے پولیس مقابلے، قتل، ڈکیتی، اسلحے اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث فراز کو قانون کے مطابق گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران کسی قسم کی بدسلوکی یا لوٹ مار نہیں کی ہے۔ نسرین نے پولیس پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے تفتیشی عمل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے تاکہ اس کا بیٹا قانونی کارروائی سے بچ سکے۔ پولیس قانون کے مطابق کارروائی کر رہی ہے۔ پولیس کسی بھی دباؤ کے بغیر قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری رکھے گی۔