کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گڈاپ سٹی پولیس نے مبینہ طور پر آپسی جھگڑے کے دوران شہری کو چھریوں کا وار کرکے زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے چند روز قبل آپس کی رنجش کے باعث شہری دانش پر چھریوں کے وار کیے تھے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی شہری کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جبکہ مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کی گئی۔ گڈاپ سٹی پولیس نے جدید تفتیشی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ آپس کی رنجش کے باعث پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔