کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں آن لائن ڈرائیونگ لائیسنس کے حصول کے لئے ڈرائیونگ لائیسنس کے ویب پورٹل پر5لاکھ شہریوں نے اپنی رجسٹریشن کرلی ہے،سندھ پولیس کی جانب سے چند ماہ قبل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لئے آن لائن پورٹل متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت کوئی بھی شہری اپنا لرنر لائیسنس،لائیسنس کی تجدید اور بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمنٹ کا حصول بغیر کسی پریشانی کے گھر بیٹھے حاصل کرسکتا ہے ،ڈرائیونگ لائسنس کی مذکورہ بالا خدمات کی آن لائن حصول کے لئے ضروری ہے کہ شہری ڈرائیونگ لائیسنس کے ویب پورٹل پر اپنی آئی ڈی رجسٹرڈ کریں اور اس کے بعد درکار معلومات کی فراہم کر کے اپنی مطلوبہ خدمات حاصل کرسکتے ہیں ،ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ ویب پورٹل کے اجراء کے بعد اب تک 5لاکھ صارفین نے ڈرایؤنگ لائیسنس سروس کی ویب پورٹل پر اپنی رجسٹریشن کروائی ہے جو سندھ پولیس کا ٹیکنالوجی کی جانب آگے بڑھنے کا شاندار مظاہرہ ہے۔