• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قراداد اتفاق رائے سے منظور ہوئی، واپس نہیں لی جاسکتی، اپوزیشن لیڈر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمی کراچی میں اپوزیشن لیڈر کے ترجمان نے سٹی کونسل میں ای چالان کے خلاف قرارداد کی منظوری پر کہا ہے کہ قراداد اتفاق رائے سے منظور ہوئی،واپس نہیں لی جا سکتی، 31اکتوبر کے کونسل اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے قرارداد پیش کی قرارداد پر جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گفتگو کی سٹی کونسل کے ارکان نے پارلیمانی روایات کے مطابق چالان کی رقم میں ظالمانہ اضافہ پر گفتگو کی، ترجمان اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اجلاس کے اختتام پر یہ آخری قرارداد پیش کی گئی سٹی کونسل کی حکومتی بینچز پر موجود ارکان بھی چالان کی رقم پر ظالمانہ اضافہ نہیں چاہتےقرارداد کی "اتفاق رائے" سے منظوری پر سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے سندھ حکومت کو کراچی دشمنی اب ختم کرنا ہوگی کونسل رولز اور بلدیہ عظمی کراچی کی جاری پریس ریلیز کے مطابق قرارداد منظور ہوچکی ہےاس طرح سٹی کونسل کی کوئی قرارداد واپس نہیں لی جاسکتی لگتا ہے مئیر کراچی کو جاپان اور دبئی سے فرصت مل گئی ہےغلطی سے دستخط کی اصطلاح پہلی مرتبہ سنی ہےمرتضٰی وہاب کو سندھ حکومت کے لئے نہیں، کراچی کے لئے کام کرنا ہوگا، ترجمان نے کہا کہ کراچی کی ٹوٹی سڑکوں پر بھاری چالان، شہریوں پر یہ ظلم بند کیا جائےپنجاب میں 200 روپے اور سندھ میں 5 ہزار کا جرمانہ؟ امتیازی سلوک قبول نہیں غریبموٹر سائیکل سواروں پر بھاری جرمانے درست نہیں کراچی کے شہری دوہری سزا کا شکار! ایک طرف خراب سڑکیں، دوسری طرف ای چالان کیمروں سے مجرم پکڑنے کا کام کیا جائےسندھ حکومت سٹی کونسل کی منظور شدہ قرارداد کے مطابق الیکٹرانک چالان میں اضافہ فوری واپس لے انہوں نے کہا کہ اضافہ کے خاتمہ تک ہر قانونی اور سیاسی فورم پر رجوع کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید