• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی پولیس مقابلہ میں مارے جانیولے4 ڈاکوؤں میں2 کی لاشیں ورثاء کے حوالے

پشاور( کرائم رپورٹر) چمکنی پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے2 ڈاکوؤں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ دو کے ورثاء تاحال نہیں آئے ۔ڈکیٹ گروہ پنجاب میں بھی وارداتیں کر چکاہے ۔گزشتہ روز چمکنی میں پولیس مقابلہ میں چار ڈاکو عبدالغفورٗشاہ پور ٗجاوید اور سمیع اللہ مارے گئے تھے جبکہ ان کے چھ ساتھی فرار ہو چکے تھے چمکنی پولیس کا کہناہے کہ گزشتہ روز جاوید اور سمیع اللہ کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ غفور اور شاہ پور کی لاشیں تاحال مردہ خانہ میں پڑی ہے ٗپولیس کے مطابق دو ڈکیتیوں کے مدعیان نے مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت کر لی ہے جن پر وہ پہلے سے عدالت میں بھی دعویداری کا بیان ریکار ڈ کراچکے ہیں ۔پولیس کاکہناہے کہ ان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ٗپولیس کاکہناہے کہ دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ مارے جانے والے ڈکیت صوبہ کے دیگر اضلاع اور پنجاب میں بھی وارداتیں کرچکے ہیں ٗپولیس کے مطابق جاوید کی لاش ان کے ورثاء افغانستان لے گئے ہیں ۔
پشاور سے مزید