• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نےمزدورکو ماں اور بیوی سمیت قتل کرنےوالےملزمان کوٹریس کرلیا

پشاور(کرائم رپورٹر) فقیرآباد پولیس نے قاضی کلے میں مزدورکو ماں اور بیوی سمیت بیدردی سے قتل کرنے کا کیس ٹریس کرنے کا دعوی کردیا ہے ،پولیس کا کہناہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے اوروہ جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔انہوں نے بتایاکہ جس منصوبہ بندی اور بیدردی سے انہیں قتل کیا گیا، اس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ انہیں انتقام اور ذاتی عناد کا نشانہ بنایا گیاہے جس کے کردار جلد بے نقاب کیے جائینگے۔ واضح رہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم سفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کر رنگساز کو بیوی اور والدہ سمیت چھریوں اور کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیاتھاجبکہ انہیں پھانسی بھی دی گئی ۔ تین افراد کے لرزہ خیز قتل واردات نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا تھاجبکہ سوشل میڈیا پر بھی خبر اورمقتولین کی تصاویر وائرل ہونے سے لوگوں میں غم وغصہ پایاگیا۔ فقیرآباد پولیس کے مطابق عبدالرحمن قاضی کلے الف خان کلے کا رہائشی تھا جسے اہلیہ مسماة سلمیٰ اور والدہ نورالہدی سمیت قتل کیا گیاتاہم گھرمیں موجوددو کم سن بچے معجزانہ طور پر بچ گئے تھے ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیشی ٹیمیں سی سی ٹی وی فوٹیجز، مقتول کے موبائل ڈیٹاودیگر پہلووں پر تفتیش کررہی ہے اور پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزموں کی نشاندہی ہوچکی ہے جن کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائیگی۔
پشاور سے مزید