• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے وفد کی ڈی سی پشاور سے ملاقات

پشاور(آئی این پی )تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے وفد نے سینئر نائب صدر حاجی وحید خان کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) ثناءاللہ خان سے ملاقات کی، وفد میں ترجمان تنظیم تاجران شہزاد احمد صدیقی، پشاور چیمبر کے ایگزیکٹیو ممبر رحمت اللہ اور دیگر عہدیدار شامل تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بابر خان تنولی بھی اس موقع پر موجود تھے،ملاقات میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ، آٹے، چینی کی قلت اور روزمرہ ضروریات کی اشیاءکی دستیابی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، وفد نے موقف اختیار کیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے قیمتوں میں استحکام ناگزیر ہے،حاجی وحید خان نے کہا کہ تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ اشیاءمناسب نرخوں پر فراہم کی جا سکیں،وفد نے روٹی کے کم وزن پر عوامی شکایات کا معاملہ بھی اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ وزن میں کمی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، اس موقع پر بازاروں میں تجاوزات، غیر قانونی رکشہ وپارکنگ اسٹینڈز، ٹریفک مسائل اور شہری سہولیات کی بہتری پر بھی بات چیت ہوئی، ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ عوامی ریلیف کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے، تاجروں کے تعاون سے قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔
پشاور سے مزید