• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،2 افراد قتل ،حساس ادارے کاجعلی افسر گرفتار کر لیاگیا

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں دو افرارد کو قتل کردیا گیا ۔پولیس نے حساس ادارے کے جعلی افسر کو گرفتارکر لیا ۔حسام خان ولد نور خان سکنہ تہکال شہید آباد نے تھانہ تہکال پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کے چچا زاد اور پھوپھی زاد کے مابین کسی بات پر لڑائی ہوئی تھی جن کے مابین اس کے والد بیچ بچاؤکرارہاتھا کہ اس دوران وقار اور اظہار پسران مظہر حسین نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کاوالد متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا ادھر تھانہ مچنی گیٹ کی حدود بہاری کالونی میں دودھ فروش فرہاد خان کو بیٹے اور بھائی کے سامنے دودھ اور دہی خریدنے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس نے مقتول کے بیٹے حضرت خان کی رپورٹ پر بہاری کالونی کے رہائشی جلیل اوراسکے دو بیٹوں ثاقب اور عاطف کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے عمرا ن کو گرفتار کر لیا اوراس کی گاڑی سے حساس ادارے کی کیپ ،شوز اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔
پشاور سے مزید