پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر پشاور سٹی دفاتر کادورہ ،کیپٹن (ر) ثنااللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے سروس ڈیلیوری سنٹر-2،تحصیل سٹی دفاتر اور سب رجسٹراران کے دفاتر کا دورہ کیا۔ضلعی انتظامیہ پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انتظامی افسران نے دورے کے دوران سروس ڈیلیوری سنٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کے رویے، انتظار کے دورانیے اور سروس کے معیار کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل اور تجاویز سے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ افسران نے یقین دہانی کروائی کہ موصول ہونے والی شکایات اور آرا کی روشنی میں فوری اقدامات کیے جائیں گے۔انتظامی ٹیم نے سنٹر میں موجود مختلف کاؤنٹرز، ریکارڈ روم اور سٹاف کی حاضری معائنہ کیا۔ انتظامی افسران نے عملے کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ لگن سے ادا کریں اور سائلین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔