• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ہوائی گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا

پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے علاقے میں ہوائی گولی لگنے سے جواں سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ہے ، واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے آگاہی مہمات اور کارروائیوں کے باوجود ہوائی فائرنگ کی روک تھام نہ ہوسکی اور اب بھی شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے جس سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل محمد خان ولد سید اکبر شاہ سکنہ بخشی پل ہوائی گولی لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جوہسپتال میں زیرعلاج تھا اورگزشتہ روز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ روز بخشی پل جنازگاہ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپردخاک کیا گیا۔
پشاور سے مزید