• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ایس آئی یو کا ادارہ ٹارچر کرنے کیلئے بنایا گیا، ہائیکورٹ کا استفسار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ایس آئی یو اہلکاروں کی جانب سے شہری کے اغواء اور تاوان طلب کرنے کے خلاف درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، شہری مشتاق علیشاہ کی جانب سے درخواست کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ذوالفقار لاڑک، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر، ایس ایس پی اے وی سی سی امجد شیخ پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ ہمیں یہ بتائیں کہ ایس آئی یو کا ادارہ کس قانون کے تحت بنا ہے، کیا ایس آئی یو ٹارچر کرنے کے لئے بنایا گیا ہے، ذوالفقار لاڑک نے کہا کہ آرٹیکل 8 کے تحت ایس آئی یو کا ادارہ بنایا گیا ہے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ میرے خیال سے تو ایس آئی یو کا ادارہ ختم ہو جانا چاہئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید