کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل ایف ٹی سی پل کے نیچے تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسےایک راہ گیر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑگیا،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر60 سال کے لگ بھگ ہے،لاش سرد خانے منتقل کرکے ورثا کی تلاش شروع کردی ہے ۔