کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو طلبہ نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سب انسپکٹر قادر بخش زخمی ہو گیا جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ، پولیس نے دو طلبہ کو حراست میں لیا ہے جبکہ 20 سے 25طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔