• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان میں جاری خانہ جنگی باعث تشویش ہیں، علامہ صادق جعفری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویزن کے صدر علامہ صادق جعفری نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی، انسانی المیے اور مظلوم عوام پر ہونے والے لرزہ خیز مظالم پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں معصوم شہری، خواتین اور بچے قتل و دربدری کا شکار اور بھوک، پیاس اور علاج کی سہولتوں کے بغیر کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور یہ صورتحال واضح طور پر انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اسلامی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں ظلم و جارحیت کے خلاف آواز اٹھانا ایمان کا تقاضا ہے اور ہم سوڈان کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید