• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، لیپ ٹاپ غائب کرنے میں ملوث جی پی او ملازم کو بحال کرنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے جی پی او ائیرپورٹ برانچ سے لیپ ٹاپ پارسل سے غائب ہونے سے متعلق اپیل پر عدم ثبوت پر فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ملازمت پر بحال کرنے کی ہدایت کردی ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پرمشتمل بنچ نے ملازم منظور مغل کی ملازمت سے برطرف کرنے کے فیڈرل سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی ، اپیل کنندہ کے وکیل نے کہا کہ ملازم نے لیپ ٹاپ غائب کیا، اس کے کوئی شواہد موجود نہیں، سروس ٹریبونل نے برطرف ملازم کے خلاف فیصلہ میں کہیں نہیں لکھا کہ منظور مغل نے لیپ ٹاپ غائب کیا۔ جی پی او ادارے نے منظور مغل سے 1 لاکھ 5 ہزار روپے بھی لیپ ٹاپ کی قیمت تنخواہ سے کاٹی، ملازم کو 34 سال سروس میں ہوگئے ایسا کوئی واقعہ پہلے پیش نہیں آیا، اب انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں متعلقہ اپیل پر پیش ہوئے، عدالت نے حکم دیا کہ لیپ ٹاپ کی رقم جو ملازم نے ادا کی ہے وہ بھی جی پی او انہیں واپس کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید