کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بجلی کی طویل بندش کے خلاف شاہ لطیف کے رہائشیوں نے چوکُنڈی کے قریب مین نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے کر مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے بند کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے۔الیکٹرک انتظامیہ نے بلاجواز ہمارے علاقے کی بجلی 8 دن سے بند کر رکھی ہے جس کے باعث پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے جبکہ کاروبار بھی متاثر ہے، اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو مزید احتجاج کیا جائے گا۔