ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر میں اسپیشل ایجوکیشن اداروں کے اوقاتِ کارتبدیل، نئے اوقاتِ کار آج سے نافذ العمل ہوں گے جس کے مطابق میدانی علاقوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک تدریسی اوقات مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ جمعہ کے روز کلاسز صبح 8 بج کر 45 منٹ سے 11 بج کر 45 منٹ تک ہوں گی ۔