ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں پنجاب تھیلیسیمیا اینڈ ادر جنیٹک ڈس آرڈر اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے تعاون سے تھیلیسیمیا سے متعلق آگہی اور اس کی روک تھام کے لیے سیمینار منعقد کیا گیا اور سکریننگ کیمپ بھی لگایا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد تسمان پاشا نے کہا کہ تھیلیسیمیا موذی مرض ہے طلبا و طالبات کو اس کی آگہی دینا انتہائی ضروری ہے، اس موقع پر طبی ماہرین اور فکیلٹی ممبرز کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سکریننگ ٹیسٹ کروائے ۔