ملتان(سٹاف رپورٹر)گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میںمیاں بیوی اور بچہ بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے، بتایا جاتا ہے پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے نانڈا چوک ایئرپورٹ روڈ کے قریب محسن نامی شخص کے گھر میں گیس لیک ہونے کے باعث زور دار دھماکے سے گیس سلنڈر بلاسٹ ہو گیا جس کے نتیجے میں محسن، اس کی بیوی اور بیٹے سمیت تین افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔