ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں موجود طبی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، آؤٹ ڈور اور فارمیسی اسٹور کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کی قلت نہیں ہونی چاہیے اور عوام کو علاج معالجے کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔