• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلے پر گندم کاشت کرنے کو تیار ہیں،مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھرکھر نے کہا ہے عدالتی فیصلے پر گندم کاشت کرنے کو تیار ہیں، حکمران زراعت سے مخلص ہوں تو ہم پورے مشرق وسطیٰ کو گندم فراہم کر سکتے ہیں، گندم ڈی ریگولیٹ کرنے پر کاشتکاروں کی پکڑ دھکڑ شروع نہ کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو دو سال میں گندم میں بائیس سو ارب کا نقصان ہوا، کاشتکار کا ڈوبنا ملکی معیشت کے ڈوبنے کے مترادف ہے۔ 
ملتان سے مزید