ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی شعبہ اسلامیات و عربی کے زیرِ اہتمام "پانچویں دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس" آج کچہری کیمپس میں شروع ہوگی۔ کانفرنس کا مرکزی عنوان"نوجوان نسل کو درپیش فکری و سماجی چیلنجز اور سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں ان کا حل" مقرر کیاگیا ہے، کانفرنس میں ملکی و غیرملکی اسکالرز، ماہرین تعلیم اور محققین شرکت کریں گے،کانفرنس کی اختتامی تقریب 4 نومبر کو ہو گی ۔