• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی کے باوجود غلہ منڈی ملتان میں شاپنگ بیگ کی تیاری دھڑلے سے جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں شاپر بیگ کی تیاری و فروخت پر پابندی کے باوجود ملتان کے علاقے غلہ منڈی میں یہ کام بدستور دھڑلے سے جاری ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات کے ایک ایماندار اور سابق ای ڈی او ماحولیات علی عمران نے کچھ عرصہ قبل شاپر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تو مبینہ طور پر بااثر عناصر کے دباؤ پر ان کا تبادلہ کروا دیا گیا۔ ان کے تبادلے کے بعد اب ایک انسپکٹر کی سرپرستی میں یہ غیر قانونی دھندہ دوبارہ عروج پکڑ گیا۔باخبر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعلقہ انسپکٹر کو لاہور میں بڑھتی آلودگی کے پیش نظر دیگر افسران کے ساتھ عارضی بنیادوں پر لاہور منتقل کیا گیا تو شاپر مافیا میں ہلچل مچ گئی اور ملتان کے بعض سیاسی رہنما اس افسر کا تبادلہ رکوانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔
ملتان سے مزید