• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کا مستقبل فلسطینیوں کے خود مختار انتظام کے تحت ہونا چاہئے، مسلم ممالک کا اعلان

استنبول (اے ایف پی) مسلم ممالک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کا مستقبل فلسطینیوں کے خودمختار انتظام کے تحت ہونا چاہیے، استنبول میں ترکی، پاکستان، سعودی عرب، قطر، یو اے ای، اردن اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اجلاس، ترک وزیر خارجہ کاکہنا تھا تمام7مسلم ممالک متفق ہیں کہ غزہ کا نظم و نسق اور سلامتی فلسطینیوں کے کنٹرول میں ہونی چاہیے، عالمی برادری کو سفارتی و معاشی مدد فراہم کرنی چاہیے،حماس کی غزہ کا کنٹرول فلسطینیوں کی مشترکہ کمیٹی کو دینے پر آمادگی۔ استنبول میں ترکی، پاکستان، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، اردن اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ غزہ کا مستقبل صرف فلسطینیوں کے خودمختار انتظام کے تحت ہونا چاہیے اور کسی نئے نظامِ سرپرستی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ترکی کے وزیرِ خارجہ حاقان فدان نے کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی حکومت اور سیکورٹی خود سنبھالنی چاہیے جبکہ عالمی برادری کو سفارتی، ادارہ جاتی اور معاشی مدد فراہم کرنی چاہیے۔ فدان نے کہا کہ تمام سات مسلم ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ غزہ کا نظم و نسق اور سلامتی فلسطینیوں کے کنٹرول میں ہونی چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید