• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی خدمت پر مبنی سول سروس وقت کی ضرورت، چیئرمین FPSC

لاہور ( آصف محمود بٹ) چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتظامی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ایسی سول سروس درکار ہے جو اخلاقی بنیادوں، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے پر استوار ہو۔ بھرتی، تربیت اور کیریئر ترقی کے مراحل میں مربوط حکمت عملی سول سروس کا معیار  بلند رکھنے کیلئے ناگزیر ہے، ڈی جیCSA  فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ حکمرانی کا مستقبل اُن افسران کا ہے جو پالیسی کو سمجھتے ہیں  اور  اس پر عمل درآمد کا تجربہ بھی رکھتے ہیں وہ پیر کے روز سول سروسز اکیڈمی والٹن کیمپس لاہور کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ نے اکیڈمی آمد پر چیئرمین ایف پی ایس سی کا استقبال کیا۔
اہم خبریں سے مزید