کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پارٹی میں گروپ بندی برداشت نہیں کی جائے گی، پارٹی میں بھتہ خوروں، منشیات فروشوں، اور زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا کے لئے کوئی گنجائش نہیں ، ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ سردار عبدالرحیم سے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سردار عارف ، جہان زیب انور گھوری والا ، امجد خان ، محمد شکیل ، محمد تنویر ، محمد اسماعیل ، انور خان ، فرحان خان ، غلام سرور، خواجہ نذیر حسن، فخرالخان ، زبیر اور دیگر نے ملاقات کر کے پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) میں شمولیت اختیار کی۔