کراچی(اسٹاف رپورٹر)جغرافیائی حالات میں بہتری، حکومت کی گورننس، قرض پروگرام کی اگلی قسط سمیت کلائمیٹ فنانسنگ کی منظوری کی توقعات جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی ریکوری کے ساتھ تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 62ہزار پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہوگئی۔انڈکیس میں 1171پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔