• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی قیمتیں اور قوت خرید، ریاض میں سونے کی مانگ میں کمی

ریاض (شاہدنعیم)بڑھتی قیمتیں اور قوت خرید، ریاض میں سونے کی مانگ میں کمی ، صورتحال خریداری کے رویے میں تبدیلی اور سرمایہ کاری کے مزید لچکدار آلات کی طرف پیش قدمی کی عکاس۔ تفصیلات کے مطابق عالمی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور گرتی ہوئی قوت خرید کے درمیان ریاض میں سونے کی منڈیوں میں روایتی زیورات سے لے کر سرمایہ کاری کے گولڈ بلین تک مختلف سطحوں پر مانگ میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث خریداری میں کمی کے باوجود سونے کا بلین صارفین اور سرمایہ کار دونوں کی طرف سے نمایاں دلچسپی حاصل کر رہا ہے۔ یہ صورتحال خریداری کے رویے میں تبدیلی اور سرمایہ کاری کے مزید لچکدار آلات کی طرف پیش قدمی کی عکاسی کر رہی ہے۔ مارکیٹ کے اعداد و شمار اور تاجروں کے اندازے بتاتے ہیں کہ سعودی دارالحکومت ریاض مملکت میں سونے کی فروخت کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ مخصوص موسموں اور مواقع کے دوران ہلکے زیورات اور انویسٹمنٹ کے گولڈ بلین کی مسلسل مانگ برقرار رہتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید