کراچی (ٹی وی رپورٹ) سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان، محمود خان اچکزئی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ”نجومی“نہیں کہ مستقبل کا اندازہ لگا سکیں، مگر قوانین کے مطابق معاملات واضح ہیں ۔،بطور قائدِ حزبِ اختلاف وہ آئین کی بات کریں گے آئین کے بغیر ملک کے چلنے کا تصور ممکن نہیں، اگر حزبِ اختلاف کی اکثریت تحریری طور پر موقف پیش کرے تو آئینی راستے کھل جاتے ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض صورتوں میں ناممکن ممکن بن جاتا ہے۔